محکمہ پی اینڈ ڈی میں 193 نئی آسامیوں کے لئے منظوری دے دی گئی

24 Apr, 2018 | 06:47 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان علیم:ایسوسی ایشن آف اکانومسٹ کی کوششیں رنگ لے آئیں، محکمہ پی اینڈ ڈی میں گریڈ ایک تا 20 تک 193 نئی آسامیاں بنا دی گئی، نئی آسامیوں کو بنانے پر ایسوسی ایشن آف اکانومسٹ کی جانب سے سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو گلدستہ پیش کیا گیا۔

محکمہ پی اینڈ دی کی ایسوسی ایشن آف اکانومسٹ کی جانب سے عرصہ دراز سے محکمانہ کاموں میں بہتری کے لیے نئی آسامیاں بنانے کے حوالے سے کوششیں جاری تھی جس پر عملدرآمد کرواتے ہوئے سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو کی جانب سے محکمے میں گریڈ 1 تا 20 تک 193 نئی آسامیاں بنا دی گئی ہیں، جبکہ نئی آسامیاں بنانے کے حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے بھی باقائدہ منظوری دے دی گئی ہے جس پر ایسوسی ایشن آف اکانومسٹ کی جانب سے سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

 193 نئی آسامیوں میں 50 فیصد کوٹہ پروموشن پانے والے افسران کا، 30 فیصد ایس اینڈ جے اے ڈی سے ٹرانسفر ہو کر آنے والے ملازمین جبکہ 20 فیصد پی پی ایس سی سے پاس ہوکر آنے والی ڈائریکٹ بھرتیوں کا ہو گا، 193 نئی آسامیوں میں سینئر چیف گریڈ 20 کی چار، چیف آف سیکشن گریڈ 19 کی چار، گریڈ 17 کی 59 آسامیاں جبکہ گریڈ 16 کی 29 آسامیاں بھی شامل ہیں۔

اس خبر کو ضرور پرھیں:محکمہ پی اینڈڈی،محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سٹاف کی بھرتیاں

محکمہ پی اینڈ ڈی کی ریسٹرکچرنگ کے حوالے سےسیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں پی اینڈ ڈی ممبران، سینئر چیف، چیف اور پلاننگ افسران نے شرکت کی اور محکمے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ محکمے کے ہر سیکٹر کے ممبران نے مزید سٹاف کی بھرتی کےحوالے سے سیکرٹری کو پریزنٹیشن دی۔

مزیدخبریں