ملک اشرف: چیف جسٹس پاکستان نےسول ججز کی بھرتی کےلئےنابینا امیدواروکیل کوانٹرویو میں فیل کرنے کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کی سلیکشن کمیٹی کونابینا امیدواریوسف سلیم ایڈوکیٹ کا دوبارہ انٹرویو کرنے کی ہدائت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے میاں ثاقب نثار نےسول ججز کی بھرتی کے لئے بصارت سےمحروم امیدوار یوسف سلیم کی اپیل پرنوٹس لیا۔ یوسف سلیم ایڈوکیٹ سول ججز کے لئے ہونے والےتحریری امتحان کو پاس کر چکے تھے مگر انہیں انٹرویو میں فیل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کے لیے بڑی خبر،لان کا سوٹ خراب نکلنے پر عدالت جا سکتی ہیں
یوسف سلیم نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انٹرویو میں ان سے بصارت سے متعلق ہی سوالات کئے گئے ان کی پیشہ وارانہ اہیلت کودرست طرح سے نہیں جانچا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نےیوسف سلیم کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کےججز کی سلیکشن کمیٹی کودوبارہ انٹرویو کرنے کی ہدائت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کا مستقل داؤ پر،اولیول کی داخلہ سلپس روک لی گئیں
واضح رہے کہ ہائیکورٹ کے ججز کی سلیکشن کمیٹی نے6ہزار کے لگ بھگ امیدواروں میں سےیوسف سلیم سمیت کل 21 امیدواروں کوتحریری امتحان میں پاس کرتےہوئے انٹرویو کے اہل قرار دیا تھا جبکہ سلیکشن کمیٹی نے 21 میں 16 افراد کوانٹرویو میں پاس کرتے ہوئے یوسف سلیم سمیت کل5 امیدواروں کوانٹرویو میں فیل کر دیا تھا۔