شالامار ٹو گرڈ سٹیشن پر کروڑوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر جل گیا

24 Apr, 2018 | 04:00 PM

Read more!

(شاہد ندیم سپرا) موسم میں تبدیلی کیساتھ ہی لیسکو کا سسٹم خراب ہونا شروع ہو گیا، شالامار ٹو گرڈ سٹیشن پر کروڑوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر جل گیا،جس نے لیسکو کے سسٹم اپ گریڈیشن کے دعوے کا پول کھول دیا ۔

خبر  پڑھیں۔۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین بڑے نام سامنے آگئے

شالامار ٹو گرڈ سٹیشن انتظامیہ کے مطابق انڈسٹریل فیڈر پر تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی ،جسے دور کرنے کی بجائے بجلی فراہمی کے لیے ٹی ون پاور ٹرانسفارمر کا لوڈ عارضی طور پر ٹی ٹو پر شفٹ کر دیا  گیا تھا جس کی وجہ سے پاور ٹرانسفارمر جل گیا، جس سے کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا،  لیسکو میں ناقص پاور ٹرانسفارمر کی خریداری پر پیپکو نے انکوائری کمیٹی بنا رکھی ہے، 60 کروڑ روپے کا سپلائرز کو فائدہ پہنچایا گیا جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تحقیقاتی کمیٹی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی، اسی طرح گرڈ سسٹم آپریشن سرکل کے مینجر بھی گرڈ سٹیشنز میں تکنیکی خرابیوں کی نشاندہی کر چکے ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین بڑے نام سامنے آگئے

ذرائع  کا کہنا ہے کہ   چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ نے بھی فنی خرابیوں کی نشاندہی کی  تھی لیکن نشاندہی کے باوجود گرڈ سٹیشن کو اپ گریڈ نہیں کیاگیا۔

مزیدخبریں