ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیگریشن اینڈ پاسپورٹ انتظامیہ سسٹم چلانے میں ناکام

امیگریشن اینڈ پاسپورٹ انتظامیہ سسٹم چلانے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: پاسپورٹس کی ڈلیوری میں غیر معمولی تاخیر شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی، حج سیزن کے بعد امیگریشن اینڈ پاسپورٹ انتظامیہ سسٹم کو چلانے میں ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹس کی ڈلیوری میں غیر معمولی تاخیر شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی ہے۔اسلام آباد سے پرنٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے ڈلیوری میں تاخیر ہونے لگی۔ حج سیزن کے دوران رش کی وجہ سے پاسپورٹ کی ڈلیوری میں تاخیر شروع ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 2 ماہ کا وقت گزرنے کے باوجود سسٹم کو بحال نہ کیا جا سکا۔ معمول کا پاسپورٹ 7 روز کی بجائے 1 ماہ میں ڈلیور ہونے لگا جبکہ ارجنٹ بنیادوں پر پاسپورٹ کا اجرا 15 روز تک ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:پیسے دو،ٹکٹ لو،عمران خان کی نئی شرط 

  پاسپورٹ انتظامیہ کے مطابق پرنٹنگ نہ ہونے سے ڈلیوری میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ٹوکن کے مطابق سائلین کو پاسپورٹ کی واپسی ناممکن ہونے لگی۔