(علی اکبر) الیکشن قریب آتے ہی جہاں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے وہیں سیاسی پرندوں نے اپنے نئے گھر بنانے شروع کر دیئے ہیں یہ پہلی بار نہیں ہو رہا جب بھی عام انتخابات قریب آتے ہیں ہجرتوں ، بغاوتوں کا موسم جوبن پر آجاتا ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔ عمران خان تخت رائیونڈ گرانے کیلئے سرگرم ، آج بڑا سیاسی دھماکہ کریں گے
سٹی 42 کے مطابق مسلم لیگ( ق) کی ٹکٹ پر2002 سے 2007 تک رکن صوبائی اسمبلی رہنے والی خاتون روبینہ سلہری نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، روبینہ سلہری تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین بڑے نام سامنے آگئے
واضح رہے کہ روبینہ سلہری پارلیمانی سیکرٹری برائے فنی تعلیم بھی رہ چکی ہیں،جبکہ ان دونوں وہ مسلم لیگ نون میں متحرک تھیں۔