امیگریشن حکام کی لاہور ائیرپورٹ پر کارروائیاں، جرمن شہری سمیت 3 مسافر گرفتار

24 Apr, 2018 | 12:47 PM

Read more!

(نبیل ملک) امیگریشن حکام کی لاہور ائیرپورٹ پر الگ الگ کارروائیاں، بغیرویزہ آنے والے جرمن شہری کو ڈی پورٹ کر دیا، انٹرپول کو انتہائی مطلوب ملزم سمیت ترکی سے بے دخل پاکستانی کو بھی گرفتار کر لیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جرمن شہری "مائیکل ہیگر" امارات ائیر کی پرواز 622 پر براستہ دبئی، جرمنی سے لاہور پہنچا لیکن امیگریشن عملے نے اسے پاکستان داخلے سے روک دیا۔ ڈیوٹی عملے نے "مائیکل ہیگر" کو اگلی ہی پرواز سے بے دخل کر دیا۔

ایئرپورٹ ہی پر ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران امیگریشن عملے نے پی کے سات دو پانچ کے ذریعے لاہور سے ریاض فرار کی کوشش کرنے والے گوجرانوالہ کے رہائشی مسافر سیف اللہ بُٹر کو گرفتار کر لیا۔

 ذرائع نےبتایا کہ ملزم سیف اللہ بُٹر انٹرپول کو انتہائی مطلوب بلیک لسٹ مسافر ہے جسے فوری طور پر سی پی او گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا۔

اُدھر ترکش ایئر کی پرواز سات ایک چار پر استنبول سے ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانی شہری ساجد عارف کو بھی امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا، ملزم ساجد عارف غیرقانونی راستوں سے ترکی پہنچا جو یورپ جانے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوا، امیگریشن حکام کی جانب سے سینئر افسران کاشف مصطفی، رفعت شریف اور نبیلہ یاسمین نے مل کر تینوں کامیاب کارروائیاں مکمل کیں۔

مزیدخبریں