شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ

24 Apr, 2018 | 12:20 PM

(نبیل ملک) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد  خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین بڑے نام سامنے آگئے
 
سٹی 42 کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور چیف سیکریٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد انتہائی سخت سکیورٹی میں اولڈ ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ اپنے خصوصی طیارے میں سوار ہو کر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔عمران خان تخت رائیونڈ گرانے کیلئے سرگرم ، آج بڑا سیاسی دھماکہ کریں گے
 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب اسلام آباد میں ضروری ملاقاتیں کرنے کے بعد شہر اقتدار میں رات بسر نہیں کریں گے بلکہ آج شام چھ بجے کے بعد اسلام آباد سے واپس لاھور پہنچ جائیں گے۔

مزیدخبریں