(سٹی42) حکومت کی مدت پوری ہونے میں ایک ماہ باقی رہ گیا،حکومت اور اپوزیشن جماعتیں وفاق اور صوبوں میں باہمی مشاورت سے نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے کوشاں ہیں، تحریک انصاف نے پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے تین بڑے نام تجویز کردیئے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔عمران خان تخت رائیونڈ گرانے کیلئے سرگرم ، آج بڑا سیاسی دھماکہ کریں گے
الیکشن قریب آتے ہی جہاں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے وہیں حکومت اور اپوزیشن جماعتیں وفاق اور صوبوں میں باہمی مشاورت سے نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے کوشاں ہیں تاکہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کروائے جاسکیں ، پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین نام فائنل کرلیے ہیں، تحریک انصاف نے جن ناموں کو فائنل کیا ان میں ڈاکٹر صفدر محمود، شاہد کاردار اور طارق کھوسہ کے نام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد یہ نام وزیر اعلی کے سامنے رکھیں گے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔خیبر پختونخوا حکومت کیساتھ تعلق رکھنا ہے یا نہیں، جماعت اسلامی کے بڑوں نے سر جوڑ لیے
واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کی طرح صوبوں میں بھی قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرتے ہیں، جس کی نگرانی میں کابینہ تشکیل پاتی ہے اور عام انتخابات کرائے جاتے ہیں۔