ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں اپ سیٹ؛ پروگریسو پینل کی حیرت انگیز کامیابی

Lahore Chamber of Commerce and Industry election, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:    لاہور چیمبر  آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کارپوریٹ کلاس کے 15 ارکان کے انتخاب کے لئے الیکشن میں   اپ سیٹ ہو گیا۔ پیلز کو ملے ووٹوں کی مکمل گنتی کے مطابق  پیاف پائنیرزپروگریسو الائنس 958 پینل ووٹوں کیساتھ سرفہرست ہے۔  
پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف 690 پینل ووٹ حاصل کرسکا ۔ پیاف پائنیرزپروگریسو الائنس کو 268 پینل ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہے۔  اب سپلٹ ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔ ان ووٹوں مین ووٹرز نے دونوں پینلز کے امیدواروں کو اپنی پسند کے مطابق ووٹ دیئے ہیں۔ ایسے ووٹوں کی تعداد سات سو سے زیادہ ہے۔ 
نیشتر ووٹوں کی گنتی مکمل ہو جانے کے بعد پیاف پائنیرزپروگریسو الائنس کے حامیوں کا جشن جاری ہے۔ 
 کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں 2400 سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ۔کارپوریٹ کلاس کی15 نشستوں پر30امیدوار مدمقابل تھے۔

آج ایسوی ایٹ کلاس کا الیکشن ہو گا
 آج منگل 24 ستمبر کو  ایسوسی ایٹ کلاس کی 15نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔
  لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدارت کے عہدہ کے لئے  کیلئے ناصر حمید خان اورفہیم الرحمن سہگل میں پنجہ آزمائی ہو گی جبکہ سینئرنائب صدراور نائب صدر کا چناؤ بعد میں ہوگا۔

لاہور چیمبر  آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آج ہونے والے کارپوریت کلاس کے الیکشن میں گورننگ باڈی کے پندرہ ارکان کا انتخاب کیا جانا تھا، 4100 سے زیادہ ووٹرز مین سے  2400 سے زیادہ نے ووٹ کاسٹ کئے۔

اب تک ہو چکی گنتی کے مطابق پیاف پائنیرز پروگریسو الائنس 1 ہزار پینل ووٹوں کےساتھ سر فہرست ہے۔ 


پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف اب تک ہونے والی گنتی میں تین سو سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے ہے۔ پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف پینل  679 ووٹ حاصل کرسکا ہے۔ باقی ووٹوں کی گنتی جاری ہے تاہم  پیاف پائنیرز پروگریسو الائنس کے حامیوں نے جیت کا جشن مننے کا آغاز کر دیا ہے۔