امیرکی سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز سے اہم ملاقات 

23 Sep, 2024 | 11:31 PM

سٹی42:  ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اسلام آباد میں متعین سفیر  ڈونلڈ بلوم نے جاتی عمرہ  میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں  نواز شریف  کے گھر جا کر ان سے اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی۔
   ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر ڈونلڈ بلوم نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مواقع بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے  کہا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تجارت میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے جس سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے، حکومت نے مختصر عرصے میں متعدد شعبوں میں نمایاں کامیاں حاصل کی ہیں اور پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گڈ گورننس اورشفافیت کے نئے معیار قائم کیے ہیں اور پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

مزیدخبریں