وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج

23 Sep, 2024 | 11:27 PM

 وقاص احمد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایس ایچ او تھانہ ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا
مقدمے میں دھمکیاں،اقدام قتل، روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے ساتھ ساتھ   کار سرکار میں مداخلت اور انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں ۔
مقدمہ علی امین گنڈاپور اور شاہد خٹک سمیت 300 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے ۔ 

لاہور جلسے  میں  علی  امین  گنڈا پور نے  پولیس  افسران  و اہلکاروں  پر اپنے گارڈز کے ہمراہ تشدد کیا تھا جس کے بعد  پولیس   ہی اس کیس کی  مدعی ہے۔

مزیدخبریں