شہزاد خان: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں ووٹوح کی گنتی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ دونوں پینلز کے درمیان یہ طے نہیں ہو سکا کہ ووٹوں کی گنتی کیسے ہو گئ یاور کتنے افراد کو گنتی میں بیٹھنے کی اجازت ہو گئی۔
طویل بحث و تمحیص کے بعد ،ایک گھنٹہ تاخیر سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔
آج دون بھر کے دوران ہونے والے کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل ارکان کی بھاری اکثریت نے ووٹ کاسٹ کئے ہیں۔ اب یہ طے پایا ہے کہ ووٹوں کی زیادہ تعداد کے پیش نظر گنتی کے عمل میں دونوں الائنس کے 20،20 افراد کو بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔
الیکشن کمیٹی کی جانب سے دونوں پینلز کے بیس بیس افراد کو گنتی میں شامل کر لیا گیا ہے اور باقی تمام ارکان کو پولنگ ایریا سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
الیکشن میں 4015 میں سے 2400 سے زیادہ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔