ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت سید شاہ محمد غوث لاہوری رحمتہ اللہ علیہ کا 274 ویں سالانہ عرس

Nohammad Ghous Lahori, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم:  لاہور کی روحانی شخصیت حضرت سید شاہ محمد غوث لاہوری رحمتہ اللہ علیہ کے 274 ویں سالانہ عرس  پرمحفل نعت اور محفل سماع کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا۔

عرس کی تقریبات میں چیئرمین ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ الحاج قیصر امین بٹ القادری نے  خصوصی شرکت کی۔

 دستار بندی کی تقریب میں پیرزادہ شہزاد خان عرف ککی خان، مرزا حبیب جرال ، حافظ عدنان بٹ و دیگر بھی شریک ہوئے۔دربار کے گدی نشین صاحبزادہ سید حسن علی بادشاہ گیلانی نے قیصر امین بٹ اور  دیگر کے ہمراہ چادر پوشی کی۔

 محفل نعت میں نامور نعت خواں حضرات نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ الحاج قیصر امین بٹ القادری کا کہنا تھا کہ حضرت سید شاہ محمد غوث رحمتہ اللہ علیہ نے لاہور میں دین حق کی اشاعت میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔