ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جو ترامیم ہوئیں ان سے ایوان میں بہت بہتری آئے گی، مجتبیٰ شجاع الرحمن

جو ترامیم ہوئیں ان سے ایوان میں بہت بہتری آئے گی، مجتبیٰ شجاع الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد:صوبائی وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمن  نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا جو ترامیم ہوئیں ان سے ایوان میں بہت بہتری آئے گی، 
ویژنری لیڈر قیدی نمبر 804 کا کٹے مرغی ویژن تھا 2018ء میں جعلی ووٹوں سے ملک پر مسلط کیا تو چار سالوں میں چار سو فیصد تک مہنگائی چکی گئی،صاحب 804 کہتا قرض لوں گا تو خود کشی کر لوں گا تو تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا،جو سلوک اس شخص نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا اس سے معیشت برباد ہوگئی،ویژنری لیڈر نے بزدار وسیم اکرم پلس جیسے شخص ملا صوبہ کو چلانے کےلئے جس کی کرپشن کی داستانیں دور تک جاتی ہیں،کرپشن کی داستانیں فرح گوگی اور پنکی پیرنی تک جاتی ہے،نوازشریف کا نو سالہ دور میں ستر سالہ تاریخ سے نکال دیں تو ترقی نظر نہیں آتی،نوازشریف نے موٹر وے کا جال بچھایا بیس ہزار میگا واٹ بجلی بناکر لوڈ شیڈ نگ کے اندھیروں سے باہر نکالا،
نوازشریف دور میں آٹا تیس اور چینی پچاس روپے کلو ملتی رہی،نوازشریف کا سب سے بڑا کارنامہ ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی طاقت بنایا بتائیں قیدی نمبر 804نے کیا کیا،جوتی پر لکھتے ہیں آٹھ سو چار بکرے گھوڑے کپڑوں پر لکھتے ہیں آٹھ سو چار تو یہ ویژن ہے ان کا اور ان کے لیڈر کا،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا یہ بولتے مریم نواز منصوبوں کااعلان کرتی رہیں گی،افراط زر گیارہ فیصد تک گر گئی ہے مہنگائی نیچے آ رہی ہے،آئی پی پیز پرانے ہیں ہم نہیں لائے ان سے بات کررہے ہیں مریم نواز نے پچاس ارب روپے کی سبسڈی دی ہے،بجلی کے بلوں پر چودہ روپے یونٹ پر سبسڈی اپنے وسائل سے دی،سو یونٹ والوں کو سولر سسٹم فری دیں گے دو سو سے پانچ سو یونٹ والوں کو بلاسود آسان اقساط پر فراہم کریں گے،اپنی زمین والوں پندرہ لاکھ گائوں میں دس مرلہ والے کو پندرہ لاکھ روپے قرضہ دیں گے،آئی ٹی سٹی ،نوازشریف کینسر ہسپتال ،کسان کارڈ گرین ٹریکٹر پر دس لاکھ سبسڈی دیں گے،پچیس روپے روٹی چودہ روپے پر آ گئی ہے،نوجوانوں کو ڈنڈے اور پیٹرول بم کے بجائے لیپ ٹاپ سکیم شروع کرنے جا رہے ہیں،
 مجتبی  شجاع الرحمان نے کہا یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ کو الیکٹرک بائیک دیں گے،فیلڈ ہسپتال کلینک آن ویلز ، فری ادویات عوامُ مہیا کررہے ہیں ،چار سو ارب روپے زراعت کےلئے مختص کیا ہے،تعلیم و صحت پر مریم نواز خصوصی توجہ دے رہی ہیں،پینتیس ہزار ڈاکٹراور ایک لاکھ اساتذہ کی کمی پورا کررہے ہیں،اسوقت چاروں صوبوں میں سے صرف پنجاب میں کام ہو رہا ہے ،ٹک ٹاک وزیر اعلی کا طعنہ دیتے ہیں تو ہم ان کی طرح ٹک ٹاک پر اداروں کے خلاف باتیں نہیں کرتے،آپ چودہ اگست منائیں لیکن گالی گلوچ نہ کریں اداروں پر چڑھ دوڑتے ہیں جھوٹے الزامات لگاتے ہیں،آپکا لیڈر ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے،عثمان بزدار جو رشوت لے کر ایس پی ڈی سی کمشنر لگاتے رہے ہیں،تمام افسران کی میرٹ پر پوسٹنگ ہو رہی ہے اگر ڈی پی او لگنا ہے تو تین کا پینل وزیر اعلیٰ انٹرویو کرکے لگاتی ہیں،وزیر اعلی ہائوس میں کرپشن کی دوکانیں نہیں کھلیں اے سی ڈی سی کا انٹرویو وزیر اعلیٰ خود لیتی ہیں کوشش ہوتی بہترین افسران کو اضلاع میں بھیجا جائے،کچے میں پولیس امن و امان اور گھنائونے جرائم کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہا ہے،پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو سال میں ملزمان پندرہ ہزار افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،صوبے سے سمگلنگ کے خلاف چودہ چیک پوسٹیں قائم کی گئیں،کچے کے علاقہ میں امن و امان کمیٹی دیکھتی ہے جن ایم پی ایز کا تعلق کچے سے ہے تو بہترین لائحہ عمل طے کریں گے،کچے میں پاکُ فوج ،سکیورٹی اداروں ، ایجنسیز اور عوام کے ہزاروں جوانوں نے جان کا نذرانہ دیا،گیارہ گینگز رحیم یار خان میں ہیں چھبیس آپریشن کئے جا چکے ہیں،کچے کے ڈاکوئوں کے ہتھے ہنی ٹریپ سے 581لوگ بچائے گئے ہیں،پنجاب حکومت 2025 میں تمام اضلاع میں سیف سٹی کیمرہ آپریشنل کردیں گے،