ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  حیفہ پر حملوں کے بعد لبنانی شہر پر نصف گھنٹے میں 80 فضائی حملے 

Israel Lebanon war, Haifa, Southern Lebanon, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  حزب اللہ کی جانب سے  اسرائیل کے شمالی ساحلی شہر حیفا پر ہونے والے حملے کے بعد اسرائیل نے آج لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔ بمبار  طیاروں نے آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے  کیے۔ اسرائیل کی فوج نے یہ تمام حملے حزب اللہ کے اہداف پر  کرنے کا دعویٰ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پیر کو علی الصبح لبنان کے مختلف علاقوں پر لڑاکا طیاروں سے شدید بمباری کی۔   اسرائیل کی جانب سے آج ہونے والے فضائی حملے  گیارہ ماہ پہلے  غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کا سب سے  شدید فضائی حملے ہیں جن میں اسرائیل نے لبنان کے شمالی اور جنوبی حصوں پر  ایک ہی وقت میں بمباری کی۔ 

اسرائیل کی فوج کے ترجمان نے لبنانی عوام کو حزب اللہ کی پوسٹوں سے دور رہنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے خطرات ختم کرنے‘ تک جاری رہیں گے۔

دوسری جانب جنگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر چین نے اسرائیل اور لبنان میں رہنے والے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر دونوں ممالک کو  چھوڑ کر باہر نکلیں۔