بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کے ریکارڈ کی فراہمی  کی درخواست پر  آئی جی پنجاب کو نوٹس

23 Sep, 2024 | 09:16 PM

 ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج تمام نامعلوم ایف آئی آرز کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت ایف آئی اے اور آئی جی پولیس پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ مقدمات کی تفصیلات کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔ سماعت کے دوران زریش فاطمہ ایڈووکیٹ بشری بی بی کی طرف پیش ہوئیں۔ درخواست میں خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہیں یہ معلوم نہیں کہ ان کیخلاف کل کتنے مقدمات درج ہیں۔ درخواست میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ انتقامی کارروائی کرتے ہوئے بشری بی بی کو خفیہ یا نامعلوم مقدمات میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ درخواست پر مزید سماعت 26 ستمبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں