ملک اشرف: ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کو دی جانے والی تنخواہ اور مراعات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
چوہدری ظہیر افضل چدھڑ ایڈوکیٹ نے عمران رضا چدھڑ کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخواست میں پنجاب حکومت،چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر،سیکرٹری قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کو 24 جون 2023 کو تعینات کیا گیا ۔ تعیناتی کے وقت تین لاکھ تنخواہ ، نان پریکٹسنگ الاونس 7 لاکھ تھا ، حکومت نے اکتیس مئی دوہزار چوبیس کو ایڈوکیٹ جنرل خالد اسحاق کی تنخواہ اور مراعات بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، حکومت نے ایڈوکیٹ جنرل کی تنخواہ کی تمام مدوں میں تین سے چار گناہ اضافہ کردیا ،ایڈوکیٹ جنرل کی تنخواہ 32 لاکھ اور دیگر مراعات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی اضافی تنخواہ اور مراعات بڑھانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے