ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے ۔گریڈ 21 کے 11 ایڈیشنل رجسٹرار ،گریڈ 20 کے 24 ڈپٹی رجسٹرار شامل ہیں ۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ،، جس کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار پروکیورمنٹ عمران صفدر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد ناصر تبدیل کرکے ایڈیشنل رجسٹرار پروکیورمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل رجسٹرار بنکنگ اینڈ فنڈ مینجمنٹ مرزا انعام اللہ بیگ کو ایڈیشنل رجسٹرار بلڈنگ اینڈ مینٹی ننس تعینات کیا گیا ہے ۔نصرااللہ خان نیازی کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل ملتان بنچ ،سید شبیر حسین شاہ کو ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی ،ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول سید عابد حسین بخاری کو ایڈیشنل رجسٹرار جنرل برانچ مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرارز اور ڈپٹی رجسٹرار ز کے علاوہ دیگر شعبوں کے افسران و ملازمین کے بھی تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے تبدیل ہونے والے افسران کو 27 ستمبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے افسران کے تبادلے ،ایڈیشنل رجسٹرارز اور ڈپٹی رجسٹرارز بھی بدل گئے
23 Sep, 2024 | 09:00 PM