یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانیوالے ہو جائیں الرٹ، اہم احکامات جاری

23 Sep, 2024 | 08:58 PM

اسرار خان : یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے والے ہو جائیں الرٹ ، ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا ۔ 

سرکلر میں واضح کہا گیا ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار مرد ہو یا خواتین ٹک ٹاک بناتی پائی گئی تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پولیس ملازمین کو اپنے پرانے اکاؤنٹ، ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔ 

ایس پی ہیڈ کوارٹر احمدزنیر چیمہ نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ٹک ٹاکرز کی کوئی گنجائش نہیں ۔ 

مزیدخبریں