لاہور چیمبر کے اکارپوریٹ کلاس الیکشن مکمل، ووٹوں کی گنتی شروع

23 Sep, 2024 | 08:46 PM

شہزاد خان: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کے پہلے مرحلہ میں کارپوریٹ کلاس کے الیکشن کی پولنگ مکمل ہو گئی۔

ستائیس سو سے زیادہ ارکان نے اپنا  حق رائے دہی استعمال کیا۔ ٹرن آؤٹ کافی زیادہ رہا۔ 
ووٹوں کی گنتی کا عمل کچھ دیر میں شروع ہوگا۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کارپوریٹ کلاس کیلئے ووٹنگ آج (پیر)23ستمبر کو مکمل ہو گئی ہے  اور ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے ووٹنگ کل  24ستمبر کو ہو گی۔

لاہور چیمبر کے انتخابات میں پیاف پائینیرز بزنسمین الائنس اور پیاف فاؤنڈرز ایل بی ایف الائنس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ اس الیکشن کیلئے لاوہر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے بڑی الیکشن کیمپین چلائی گئی جس مین دونوں پینلز نے مجموعی طور پر سینکڑوں میٹنگز کیں۔

 لاہور چیمبر کے انتخابات نئے قوانین کے تحت ہو رہے ہیں۔ نئے قواعد کے تحت گزشتہ الیکشن میں منتخب ہونے والے  تمام ایگزیکٹو کمیٹی ارکان ریٹائر ہوگئے ہیں جس کے بعد 32نشستوں پر الیکشن ہورہے ہیں۔  اس سے پہلے 16نشستوں پر ہوا کرتے تھے اور  16 ارکان کی رکنیت اگلے الیکشن تک برقرار رہتی تھی۔

آج ہونے والے الیکشن میں  کارپوریٹ کلاس کیلئے 4015 ارکان رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔  کل 24 ستمبر کو  ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے 13699ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

 پیاف فاؤنڈرز ایل بی ایف الائنس نے لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر اور نائب صدر ناصر حمید خان کو صدارت کیلئے امیدوار نامزد کررکھا ہے جبکہ پیاف پائنینر ز بزنسمین الائنس کی جانب سے فہیم الرحمن سہگل کا نام  دیا گیا ہے۔لاہور چیمبر کا سالانہ اجلاس عام 30ستمبر کو ہوگا جبکہ نئے عہدیداران یکم اکتوبر سے دوسال کیلئے اپنے عہدے سنبھال لیں گے۔

مزیدخبریں