ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں تھانہ مصطفی ٹاؤن کی حراست سے مر و وں اور خواتین کی بازیابی کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر پیش ہوئے ۔تسلی بخش جواب نہ دینے پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا ۔، دونوں ڈی آئی جیز کو انکوائری کرکے 25 ستمبر کو رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیا گیا
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے شہری خاتون شبانہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر پیش ہوئے ۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ڈی آئی جیز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ریکارڈ ظاہر کررہا ہے ، مرد و خواتین کو لمبے عرصے تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا، عدالت نے مصطفی ٹاؤن پولیس کی جانب سے مردو خواتین کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ڈی آئی جیزپر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے انکوائری کرکے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے 25 ستمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔