ویب ڈیسک : سعودی عرب کے قومی دن یوم الوطنی پر سعودی سفارت خانہ کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔
عشائیے کا انتظام سعودی سفارت خانہ کی جانب سے کیا گیا۔
عشائیے میں مہمانوں نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے ہمراہ کیک بھی کاٹا .
سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے عشائیے سے خطاب کیا, کہا کہ سعودہ عرب اور پاکستان کے درمیاب گہرے سیاسی عسکری و سماجی تعلقات ہیں، دونوں کے تعلقات باہمی محبت و اتحاد پر مبنی ہیں، ’پاک سعودی بھائی بھائی‘۔
عشائیہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز , گورنر پنجاب سلیم, گورنر سندھ کامران ٹیسوری, گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار انوار الحق بھی عشائیے میں شریک ہوئے ، صدر مملکت آصف علی زرداری بھی عشائیے میں پہنچ گئے ۔
عشائیہ میں سعودی فنکاروں کی جانب سے روایتی رقص پیش کیا گیا ۔
سعودی عرب کے 94ویں قومی دن پر وزیراعظم اور صدر مملکت کی مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کو ان کے 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عزت مآب شاہ سلمان بن عبد العزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب اکیسویں صدی کے عظیم ملک کی حیثیت سے ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا ویژن 2030 دنیا بھر کے لیے مثالی نمونہ ہے، آج کے دور میں سعودی عرب کاروبار، ٹیکنالوجی، معیشت اور دیگر شعبوں میں ترقی پزیر ممالک کی مثالی قیادت کر رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دینی اور ثقافتی اقدار پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودی عرب نے تمام مشکلات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے حالیہ استحکام میں سعودی عرب کے تعاون کے لیے پوری قوم مشکور ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات انشاء اللہ ہمیشہ قائم رہیں گے۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کو ان کے 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے، میں خادم حرمین شریفین اور سعودی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، ہمارے معیشت، کلچر، تعلیم، دفاع اور تجارتی تعلقات ہیں، مشکل وقت میں مدد پر پاکستان کے عوام سعودی عرب کے شکرگزار ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں زبردست ترقی کی، یہ ترقی شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی کاوشوں کے باعث ہے، پاکستان سعودی عرب کے ترقی کے سفر پر دعا گو ہے ۔