سعید احمد:کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کے کارگو کیبن میں دھوئیں کی اطلاع ملی ۔جس پر کپتان نے لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی
پرواز کے کپتان کی جانب سے کنٹرول ٹاور سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی ۔ اجازت ملنے پر پرواز کے طیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ۔ انتظامیہ کی جانب سے طیارے کے کارگو کیبن کا معائنہ کیا گیا
پائلٹ کی جانب سےمے ڈے کی کال پر اے ٹی سی حکام کی جانب سے طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کروایا گیا۔پائلٹ کی جانب سے جہاز کے کارگو ایریا میں آگ کی اطلاع دی گئی۔پائلٹ کی لینڈنگ کے بعد جہاز کے چاروں دروازے کھولنے اور ایمرجنسی سلائیڈ کی ہدایات دی گئیں۔ ایمرجنسی سلائیڈ کے ذریعے مسافروں کو طیارے سے باہر نکالا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے کارگو حصے کا معائنہ کرنے پر آگ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
طیارے کے پائلٹ کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے سی اے اے میڈیکل یونٹ بھجوا دیا گیا۔طیارے میں خواتین اور بچوں سمیت 164 مسافر سوار تھے۔اعلیٰ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔