ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج میں  اتار چڑھاؤ؛   100انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ  کر کافی نیچے گر گیا

Pakistan Stock Exchange, PSX, city42, Hundred Index
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کےآغاز پر 100 انڈیکس 82353 پر تھا تاہم کاروبار کے دوران انڈیکس میں 279 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 82463 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور کاروبار کے آغاز سے ہی انڈیکس میں اضافہ ہوا۔

کاروبار کےآغاز پر 100 انڈیکس 82353 پر تھا تاہم کاروبار کے دوران انڈیکس میں 279 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 82463 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

اس کے بعد بھی تیزی جاری رہی اور  ہنڈرڈ انڈیکس مزید بڑھ کر 82463 پوائٹس تک پہنچا جو پی ایس ایکس کی ہسٹری میں بلند ترین سطح تھی، دوپہر کے بعد پرافٹ ٹیکنگ آئی کچھ کپنیوں کے شئیرز کی قیمت مین معمولی کمی ہونا شروع ہوئی، اس کے نتیجہ میں ہنڈرڈ انڈیکس جمعہ کی شام والی پوززیشن سے بھی 223 پوائنٹس نیچے گر گیا  اور  بزنس کا اختتام 81850 پوائنٹس پر ہوا۔ 

گزشتہ ہفتے آخری کاروباری دن پر 100 انڈیکس 615 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اور انڈیکس نے اپنی تاریخی بلند ترین سطح کو مزید 368 پوائنٹس بڑھا کر کے 82 ہزار 372 کیا۔