روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج نوکنڈی 43، بہاولپور اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش/ بوند اباندی ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔