تین اہم یونیورسٹیوں کو وائس چانسلر مل گئے

23 Sep, 2024 | 07:31 PM

عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی کو اڑھائی سال بعد مستقل وائس چانسلر مل گیا، یو ای ٹی ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے بھی وائس چانسلرز تعینات
پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی تعینات کردیا گیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو 4 سال کیلئے وائس چانسلر تعینات کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ہائر ایجوکیشن کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ 

چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر یو ای ٹی تعینات ہوگئے ۔پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری وی سی یونیورسٹی آف ایجوکیشن تعینات کردیے گئے ۔
دونوں یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تعیناتی 4، 4 سال کیلئے کی گئی۔

مزیدخبریں