سٹی42: شمالی اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے واقعات کے دوران پولیس نے شمالی شہر حیفہ سے ایک ڈاکٹر کو مبینہ طور پر کارمل میں جنگل میں آگ لگانے کے کئی واقعات میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کو شبہ ہے کہجنگلی جھاڑیوں کی آتش زنی کے مزید حملوں کے پیچھے بشیر کا ہاتھ ہے، جس میں کئی ہاٹ سپاٹس پر آتشزنی کے حملوں کا سلسلہ بھی شامل ہے جس کی وجہ سے اتوار کو کارمل کے ایک پارک میں اور ممکنہ طور پر اس سے پہلے بھی آگ لگ گئی تھی۔
اسرائیل کو جو آخری بڑی قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑا وہ 2010 میں کارمل جنگل کی آگ تھی، جس میں 44 افراد ہلاک ہوئے تھے، تقریباً 17,000 افراد اس جنگل کی آگ کے سبب نقل مکانی پر مجبور ہو گئے تھے اور اس کے نتیجے میں کئی ملین درختوں سمیت تقریباً 25 مربع کلومیٹر کا علاقہ جل گیا تھا۔
اسرائیل کے میڈیا مین شائع ہونے وال یرپورٹس کے مطابق نیشر پولیس کے افسران نے جمعرات کو آتش زنی کے کئی واقعات کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کی تلاش شروع کی جس کی وجہ سے کارمل کے جنگلات میں کئی مقامات پر آگ لگی۔
تلاشی کے دوران، پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد سڑکیں بند کر دیں جسے اپر کارمل سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے سفر کی سمت میں سڑک کو بند کر دیا۔ تلاشی سے اس کی گاڑی اور آتش زنی کے درمیان تعلق کا پتہ چلا۔