عابد چوہدری : ساندہ میں اہلکارارشد کو شہید کرنے والے ملزمان ٹریس ہونے کے باوجود تحقیقاتی ٹیموں کی گرفت میں نہ آ سکے ۔
ساندہ میں پولیس اہلکارارشد کی شہادت کو دس روز گزرگئے،پولیس ٹیموں نےدونوں شوٹرز کو ٹریس کرلیا مگر گرفتار نہ کر سکے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے دونوں شوٹرز کو سی سی ٹی وی اور مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے ذریعے ٹریس کیا۔دونوں شوٹرز کی شناخت ثمر عرف بنٹی مسیح اور فیصل اللہ بٹ کے نام سے ہوئی جو کہ شوٹرز اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہو گئے البتہ گھروں کو تالے لگے ہیں،ملزمان ٹریس ہونے کے باوجود پولیس ٹیموں کی گرفت میں نہ آ سکے۔