ڈالر اچانک مہنگا

23 Sep, 2024 | 06:40 PM

اشرف  خان:  گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل  کمی کے بعد  ڈالر اچانک مہنگا ہو گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر 277.84 روپے سے بڑھ کر 277.87 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر2 پیسے کمی سے 280.68 روپے ،یورو 1.66 روپے سستا ہوکر 309.86 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 98 پیسے سستا ہوکر 370.87 روپے ،یو اے ای درہم 76.20 روپے پر برقرار  رہا جبکہ سعودی ریال ایک پیسے کمی سے 74.39 روپے کا ہوگیا۔

 دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام  ہوا ،100 انڈیکس 223 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ،100 انڈیکس 81 ہزار 850 کی سطح پر بند ہوا ،آج 18 ارب روپے مالیت کے 40 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں