ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبر آف کامرس کے الیکشن، سہ پہر تک  60 فیصد ووٹ کاسٹ

Lahore Chamber of Commarce and Industry, Chamber's election, city42.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:   آج لاہور میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن ہو رہے ہیں۔ شہر کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے  فورم لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کی تاریخ میں سب سے بڑی الیکشن کیمپین کے بعد آج ہونے والے کارپوریٹ کلاس کے  الیکشن میں  غیر معمولی گہما گہمی دیکھی جا رہی ہے۔ 

آج سہ پہر تک 4015 میں سےاب تک 2610 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کرلیا تھا۔ دونوں اطراف کے امیدوارو اور سرگرم کارکن اپنے اپنے حامیوںں کو جلد ووٹ کاسٹ کروانے کے لئے مسلسل رابطے کر رہے ہیں۔ 
لاہور چیمبر کے  الیکشن کئی مراحل میں مکمل ہوں گے۔ پہلے مرحلے کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں پولنگ جاری ہے۔ 
دونوں الائنسز کے حامیوں کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی چل رہا ہے۔