اسٹیبلشمنٹ افسران کے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے

23 Sep, 2024 | 06:32 PM

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں اسٹیبلشمنٹ افسران کے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کردیے گئے ۔ 

تبدیل ہونے والوں میں گریڈ 21 کے 11 ایڈیشنل رجسٹرار ،گریڈ 20 کے 24 ڈپٹی رجسٹرار شامل ہیں ، اس کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ کے دیگر شعبوں کے افسران و ملازمین کے بھی تقرروتبادلے کردیے گئے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار پروکیورمنٹ عمران صفدر کا تبادلہ کر دیا گیا، عمران صفدر کوایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد ناصر کا تبادلہ کر دیا گیا، محمد ناصر کوایڈیشنل رجسٹرار پروکیورمنٹ تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار بنکنگ اینڈ فنڈ مینجمنٹ مرزا انعام اللہ بیگ کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل رجسٹرار بلڈنگ اینڈ مینٹی ننس تعینات کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ نصرااللہ خان نیازی ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل ملتان، سید شبیر حسین شاہ کوایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی تعینات کردیا گیا ۔ 

ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول سید عابد حسین بخاری کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل رجسٹرار جنرل برانچ تعینات کردیا گیا ۔ 

تبدیل ہونیوالے افسران کو 27 ستمبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ 

مزیدخبریں