ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس، وزیر خوراک بلال یاسین کی شرکت 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس، وزیر خوراک بلال یاسین کی شرکت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ابوبکر ارشاد:پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس ہوئی جس میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی 
 کانفرنس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نےبھی خصوصی شرکت کی۔ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور ورکرزبھی موجود تھے۔عالمی مبلغ اسلام و رکن شوریٰ دعوت اسلامی حاجی عبدالحبیب عطاری  نے بھی خطاب کیا ۔ 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی  عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺکی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے، ہمارے ادارے کا مقصد بھی معاشرے سے ملاوٹ کا خاتمہ ہے، 
الحاج عبدالحبیب عطاری نے نبی پاکؐ کی سیرت اور زندگی کے موضوع پر گفتگو کی اوراس موقع پر ناپ تول، حرام روزی اور ملاوٹ پر نازل آیات کی تشریح کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگی پیسے کمانے میں لگے ہوتے ہیں، آخرت کی فکر نہیں کرتے،قرآنِ حکیم اور احادیث کے مطابق ملاوٹ اور خوراک میں دھوکہ دہی پر سخت احکامات ہیں۔ پہلی قوموں پر جھوٹ، ناپ تول میں کمی، ملاوٹ، اور حرام روزی سے اجتناب نہ کرنے پر عذاب نازل ہوئے۔کانفرس کے اختتام پر الحاج عبدالحبیب عطاری کی جانب سے ملکی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کروائی گئی ۔اس موقع پر فلسطین کے مسلمانوں کی حفاطت کے لیے بھی دعا ہوئی