پولیس لائنز میں منتھلیاں ،  لیڈی اہلکار ملوث

23 Sep, 2024 | 06:14 PM

 عابد  چوہدری:لیڈی اہلکار بھی کرپشن میں پیچھے نہ رہیں،پولیس لائنز میں رشوت لیکر حاضریاں لگانے والی لیڈی محرر معطل، دیگر کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے گئے

 پولیس لائنزکرپشن سکینڈل میں لیڈیز محررلائنز معطل اور دیگر کو شوکاز جاری کر دیے  گئے،لیڈی اہلکاروں کی رشوت وصولی کی وڈیو سامنے آنے پر کاروائی کی گئی،ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کر دی،ایس پی ہیڈ کوارٹر احمدزنیر چیمہ نے لیڈیز محرر کانسٹیبل اقصی عزیز کو انکوائری کے بعد معطل کردیا جبکہ کانسٹیبل کرن کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے گئے،آر آئی لیڈیز انسپکٹر فرحت کو شوکاز نوٹس جاری انکوائری رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ آپریٹر کانسٹیبل عرفان کو شوکاز نوٹس جاری انکوائری رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ہیڈ محرر اور نائب محرررشوت لے کر لیڈی کانسٹیبلز کی حاضریاں لگاتی تھیں،ہیڈ محرر اقصی عزیز اور نائب محرر کرن جمال منتھلیاں لیتی تھیں،گزشتہ ایک سال سے ہیڈ محرر اور نائب محرر پراکسی حاضری کے پیسے لےرہی تھیں۔

مزیدخبریں