ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعبہ طب میں خواتین کی اہمیت پر فاطمہ جنا ح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم سیمینار

شعبہ طب میں خواتین کی اہمیت پر فاطمہ جنا ح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم سیمینار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری:شعبہ طب میں خواتین کی اہمیت پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بین الاقوامی سمینار کا انعقاد ہوا۔

بین الاقوامی ماہر امراض قلب/ صدر رائل کالج آف فزیشنز، لندن ڈاکٹر سارہ کلارک نے ڈاکٹر سیبسٹین الیگزینڈر کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے فیکلٹی کے ہمراہ معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ڈاکٹر اسد رحیم، ریجنل ڈائریکٹر، سی پی ایس پی ریجنل سنٹر برمنگھم، يو کے؛ پروفیسر ثمینہ غزنوی، پروفیسر آف میڈیسن اینڈ رہیوماٹالوجی، سابقہ صدر سوسائٹی آف رہیوماٹالوجی؛ ڈاکٹر اسماء احمد، کنسلٹنٹ اینڈو کرائنولوجسٹ، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی ؛ ڈاکٹر آفتاب چوہدری اور ڈاکٹر جاوید کیانی نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اورقومی ترانے کے ساتھ ہوا۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ایک مختصر پریزنٹیشن دی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی حالیہ برسوں کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی

وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل  نے کہا ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے پرو وائس چانسلر پروفیسر کامران خالد خواجہ کو بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ کا ملنا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے لئےبہت بڑا اعزازہے ۔