ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس، مریضوں کی آسانی کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم 

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس، مریضوں کی آسانی کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری : صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔پی آئی سی کے مریضوں کی آسانی کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا

اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی و وائس چیئرمین ایل ڈی اے مرغوب احمد، ایم ایس ڈاکٹر شعیب اسلم اور پی آئی ٹی بی سے نوشین و دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آنے والے مریضوں کی آسانی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاپی آئی سی کے او پی ڈی اور ایمرجنسی سمیت دیگر شعبہ جات میں مریضوں کی آسانی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پی آئی ٹی بی کو کنسلٹنٹس کی جدید آئی ٹی ٹریننگ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔