10 ہزار بچے پیدا کرنیوالا دنیا کا قدیم ترین مگرمچھ کہاں ہے؟

23 Sep, 2024 | 03:47 PM

ویب ڈیسک : جنوبی افریقا کے شہر  میں دنیا کے قدیم ترین مگرمچھ ہینری کی 124ویں سالگرہ پر لی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

 ہینری نامی مگرمچھ 16 دسمبر 1900 کو جنوبی افریقا کے شہر بوٹسوانا کے علاقے  اوکاوانگو ڈیلٹا میں پیدا ہوا تھا، 124 سال کے اس مگرمچھ ہینری کو  دنیا کے قدیم ترین مگرمچھ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے ۔ اس مگرمچھ کا نام ہینری اس کے برطانوی شکاری سر ہینری نیومن کے نام پر رکھا گیا جنہوں نے ہینری کو مارنے کے بجائے اپنے پاس رکھ لیا، بعد ازاں اس کا نام ہینری ہی پکارا جانے لگا۔

 اس مگرمچھ کی لمبائی 16فٹ ہے اور وہ اپنے بڑے سائز اور مضبوط دانتوں کی وجہ سے بے حد مشہور ہے، ہینری کے پاس 6 مادہ مگر مچھ ہیں اور اس کے بچوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی زائد  ہے۔ ہینری کاوزن 700 کلو ہے جس نے اپنی زندگی کے گزشتہ 30 سال Crocworld میں گزارے ہیں ۔ 

آج اس مگرمچھ ہینری کی 124ویں سالگرہ منائی گئی، اس موقع پر لی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ 

مزیدخبریں