پاکستان تحریک انصاف کالاہورجلسہ پارٹی کوبھاری پڑ گیا

23 Sep, 2024 | 03:27 PM

( سٹی42)پاکستان تحریک انصاف کالاہورجلسہ پارٹی کوبھاری پڑ گیا،پی ٹی آئی کےاراکین اسمبلی جلسہ کےاخراجات پرآپس میں الجھ پڑے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کےاندرپارٹی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی دست و گریباں ہوگئے،صدر پی ٹی آئی لاہورشیخ امتیازمحموداورفرخ جاویدمون دست و گریباں ہوئے،شیخ امتیازمحموداورفرخ جاویدمون نے ایک دوسرے پرتھپڑوں کی بارش کر دی۔اراکین اسمبلی کی موجودگی میں فرخ جاویدمون اورشیخ امتیاز کی لڑائی ہوئی۔شیخ امتیاز محمودکی جانب سے جلسے کے اخراجات مانگنے پرجھگڑاہوا۔
 

مزیدخبریں