علی امین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، جس گاڑی کا شیشہ توڑا غریب کی گاڑی تھی، فیصل کریم کنڈی

23 Sep, 2024 | 03:24 PM

ویب ڈیسک : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں روز وزراء تبدیل کرتے ہیں ۔

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کے پی کے  عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے ،مجھے نہیں لگتا کہ وزیر اعلی کے پی کے اسمبلی میں اکثریت رکھتے ہیں ، جو بھی وزیر اعلی کی بات نہیں مانتا اسکو بدل دیا جاتا ہے ، وزیر اعلی بار بار نو مئی جیسی ریہرسل کرتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لئے اسرائیل کے اخبارات میں چھپ رہا ہے ، بانی پی ٹی آئی کے اپنے بیٹے ملک سے باہر پڑھ رہے پیں ۔ پی ٹی آئی کہتی ہے مولانا فضل الرحمان ان کے مسیحا ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی پوری کوشش ہے کہ ان کے پاؤں آرمی چیف تک پہنچ جائے، پی ٹی آئی کی قیادت یہ چاہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ آرمی چیف کے پاوں تک نہ پہنچیں وہ جیل میں ہی رہیں ۔ جو پی ٹی آئی مولانا کے پیچھے نماز جائز نہیں سمجھتی تھی آج ان سے پر امید ہے۔ ایک طرف کہتے ہیں فوجیوں سے بات کرنا ہے مگر عدالت سویلین چائیں ۔ 

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اعتماد کھو چکے ہیں، ان کے اپنے وزراء کہہ رہے ہیں کی کے پی کے میں کرپشن ہورہی ہے، وزیر اعلی کے پی کے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں روز وزراء تبدیل کرتے ہیں ، جس گاڑی کا آپ نے شیشہ توڑا وہ حکومت کی نہیں غریب کی گاڑی تھی، ان کا سوفٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوا مگر اسکی فریکونسی کم تھی اگر فریکونسی زیادہ ہوتی تو جلسے میں بروقت پہنچتے ۔ 

مزیدخبریں