قیصر کھوکھر : کچے کے علاقے میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں اورافسران کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے ملازمین و افسران کو سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔
کچے کے علاقے میں ڈیوٹی دینے والے پولیس ملازمین کو سپیشل الاؤنس دینے کی سمری ارسال کر دی گئی۔ یہ سمری آئی جی پولیس نے ارسال کی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی پولیس کی اس سمری کی حمایت کی ہے ۔ وزیر اعلی کی منظوری کے بعد کچے کے علاقے میں ڈیوٹی دینے والے تمام پولیس ملازمین اور افسران کو سپیشل الاؤنس ملے گا۔
کچے کے علاقے میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں اورافسران کیلئے خوشخبری
23 Sep, 2024 | 03:23 PM