(درنایاب)پنجاب حکومت کا شہر میں ٹرام چلانے کا سگنیچر منصوبہ فزیبیلٹی تک بھی نہ پہنچ سکا ، ایل ڈی اے کو فزیبیلٹی کے لئے تین کروڑ کی رقم بھی نہ مل سکی ۔
ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق ٹرام منصوبہ صرف فائلوں کی حد تک رہنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ، منصوبے کے لئے ٹرانسپورٹ اور ایل ڈی اے کے درمیاں بھی سرد جنگ چلتی رہی ہے ۔ ایل ڈی اے نے 27 ارب سے زائد منصوبے کے لئے فزیبیلٹی فنڈنگ مانگی جسے التوا میں ڈال دیا گیا ہے ۔
ایل ڈی اے نے چیمپینز ٹرافی سے قبل ٹرام منصوبے کو مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ منصوبے میں کلمہ چوک ، قذافی ، مین بلیوارڈ گلبرگ ، ایم ایم عالم روڈ ، حسین چوک پر ٹرام چلانا تھی ۔ منصوبے سے گاڑیوں اور ہیوی ٹریفک کو روک کر پیدل چلنے والوں کو کاروباری علاقوں میں سہولت دینا تھی۔