ملک اشرف : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سعد اللہ بلوچ کی بازیابی کی درخواست واپس ، ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی.
جسٹس فاروق حیدر نے رکن قومی اسمبلی سعداللہ بلوچ کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ توعدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ سی پی او فیصل آباد کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سعداللہ بلوچ پولیس کو مطلوب نہیں۔ پولیس کے مطابق سعداللہ بلوچ پولیس کی حراست میں نہیں۔ درخواست گزارکے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظورکرلیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سعداللہ بلوچ کو بازیاب کراکے پیش کیا جائے۔