(شاہد ندیم سپرا)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگی،شہر کے 3لاکھ 24ہزارسےزائد بجلی کےپولزکی ارتھنگ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بجلی کےپولزکی ارتھنگ نہ ہونےسےصارفین کو کرنٹ لگنے کے خدشات ہیں، جون تک 1لاکھ 50ہزار پولزکی ارتھنگ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم لیسکوجون تک مقررہ اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا۔نیپرانےبجلی کےپولزکی ارتھنگ نہ ہونے پرلیسکوکو1کروڑ روپے کا جرمانہ کر دیا۔نیپرانےلیسکو کے 3لاکھ 24ہزارسےزائد پولزکی ارتھنگ نہ ہونے کی نشاندہی کی تھی۔
دوسری جانب لیسکونےاہداف کی ناکامی کاملبہ الیکشن میں ایم این ایزاورایم پی ایزکےکاموں پرڈال دیا اور جواب دیا کہ عیدکی چھٹیوں کی وجہ سے بھی مقررہ اہداف حاصل نہیں ہو سکے۔نیپرانےلیسکو کے جواب کوغیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا۔ نیپرا کے مطابق 15روزمیں ادائیگی نہ کرنےپرلیسکو کیخلاف لیگل ایکشن لیا جائیگا۔
لیسکونےپولزکی ارتھنگ کیلئے13کروڑروپے کا بجٹ منظور کیا تھا۔پولزکی ارتھنگ کےعمل کوآؤٹ سورس کر کے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔
لیسکو کی بڑی غفلت،شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں،بجلی کے لاکھوں پولز کی ارتھنگ نہ ہونے کا انکشاف
23 Sep, 2024 | 12:44 PM