(شہزاد خان ابدالی)لاہور کی صنعتی وکاروباری برادری کاسب سےبڑاالیکشن،لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات کیلئے پولنگ8بجے تک جاری رہے گی۔
انتخابات میں دو بڑے الائنس مدمقابل ہیں،پیاف فاؤنڈرایل بی ایف الائنس اورپیاف پائینئرزپروگریسیو الائنس کے مابین مقابلہ ہے۔
انتخابات کےپہلےروزکارپوریٹ کلاس کے امیدواران کیلئےووٹنگ کا عمل جاری ہے،پہلےروزکارپوریٹ کلاس کی15نشستوں پر30امیدواران مدمقابل ہیں۔کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں ووٹرز کی کل تعداد 4 ہزار15 ہے۔آج ووٹرزٹرن آؤٹ 60 سے 70 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
پیاف فاؤنڈرایل بی ایف الائنس سےناصر حمید خان صدارت کے امیدوار جبکہ پیاف پائنیرزپروگریسو الائنس سےفہیم الرحمن سہگل صدر کے امیدوار ہیں۔
24ستمبر کوایسوسی ایٹ کلاس کی 15نشستوں پر 30امیدوار مد مقابل ہوں گے،ایگزیکٹوکمیٹی کےالیکشن کے بعدسینئرنائب صدر ونائب صدر کا انتخاب ہوگا۔
لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات کیلئے پولنگ8بجے تک جاری رہے گی
23 Sep, 2024 | 12:17 PM