ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اہم پیشرفت

پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اہم پیشرفت،حکومت پنجاب نے اتھارٹی کے ممبران کے چناو کیلئے کمیٹی قائم کردی ۔
 پولیس کمپلینٹ اتھارٹی ممبران کےانتخاب کامعیارطےکرنےکیلئےہائی پاورکمیٹی قائم کی گئی ہے۔ صوبائی وزیرقانون کمیٹی کے سربراہ اورسیکرٹری داخلہ انتظامی سیکرٹری ہونگے۔ کمیٹی ممبران میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری لاء، آئی جی، ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ شامل ہیں۔ کمیٹی، پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کیلئے قابل، دیانتدار اورباصلاحیت ممبران کے انتخاب کا معیار طے کریگی۔ اتھارٹی کے قیام سے پولیس کیخلاف عوامی شکایات کا ازالہ ممکن ہوگا۔ پولیس آرڈر2002 کے تحت پولیس کیخلاف سنگین شکایات کے ازالے کیلئے پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کا قیام لازم ہے۔ پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی میں ایک چیئرپرسن اور6 ممبران ہوں گے۔ گورنر پنجاب اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کریں گے جبکہ ممبران پبلک سروس کمیشن منتخب کریگا۔ وزیرقانون کی سربراہی میں رواں ہفتے کمیٹی کا پہلا اجلاس محکمہ داخلہ میں ہوگا۔۔

Ansa Awais

Content Writer