قیصر کھوکھر : محکمہ سوشل ویلفیئر نے دس سال بعد سپروائزر کو گریڈ سترہ میں ترقی دے دی ،ترقی پانیوالے سپروائزرز نے سیکرٹری سوشل ویلفیئرسے اظہارتشکر کیا ہے۔
محکمہ سوشل ویلفیئر نے دس سپروائزر کو سوشل ویلفیئر آفیسر کے عہدہ پر ترقی دے دی ہے۔ یہ ترقی گریڈ سترہ میں دی گئی ہے۔ ترقی کا فیصلہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ سپروائزرز کو دس سال بعد گریڈ سترہ میں ترقی دی گئی ہے۔اس سے قبل سپروائزرز کی ترقی بعض وجوہات کے بناء پر مسلسل نظرانداز ہو رہی تھی۔ترقی پانیوالے سپروائزرز نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے اظہارتشکر کیا ہے ۔