ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کارروائی ہونی چاہیے: عظمیٰ بخاری

سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کارروائی ہونی چاہیے: عظمیٰ بخاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کارروائی ہونی چاہیے۔

  لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لندن میں میری اجازت کے بغیر میری تصویر لی گئی، جو جو ٹوئٹ کئے گئے میں بتا بھی نہیں سکتی، اظہر صدیق نے جعلی دستاویزات جمع کرائیں اور بعد میں معافی مانگی۔

 انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیس پر حکومتی انفلوئنس استعمال نہیں کر رہی، اگر میں حکومت سے مدد طلب کروں تو میرا کیس خراب ہوگا، پی ٹی آئی جلسے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کی گئی،فلک جاوید کے والد نے میری ویڈیو کا الزام بھی مریم نواز پر لگا دیا۔

 عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بہت گھٹیا باتیں کیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گندی اور گھٹیا گفتگو کا علاج ہم نے کر دیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer