اہم شاہراہوں سمیت شملہ پہاڑی نادرا آفس کے باہر  غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ مافیا  کا راج

23 Sep, 2024 | 11:06 AM

(حسنین ساجد)شہر میں تجاوزات مافیا بےلگام نظر آتی ہے، مافیا نے اہم شاہراہوں پر غیر قانونی سٹینڈز قائم کر رکھے ہیں۔

 شہرکی دیگر شاہراہوں کی طرح شملہ پہاڑی نادرا آفس کے باہر بھی تجاوزات کی بھرمار ہے،غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ مافیا نے نے آدھی سے زیادہ سڑک پر قبضہ کرلیا جس کے باعث شملہ پہاڑی نادرا آفس کے باہر موٹر سائیکل پارکنگ سٹینڈ سے آمدورفت متاثر ہونے لگی۔

 کلب چوک سے آنے اور فلیٹیز، ایوان اقبال، پی آئی اے آفس اور مال پر جانے والی ٹریفک متاثر ہونا معمول بن گیا ہے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن یا ایل ڈی اے کی جانب سے ایکشن نہ لیے جانے سے شہری انتظامیہ سے نالاں نظر آتے ہیں۔شہریوں نے ناجائز پارکنگ سٹینڈ فوری ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں