ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئے اہم خبر

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئے اہم خبر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز مرحلہ وار جاری کرنا شروع کردیئے۔

پچاس ہزارسے زائد اساتذہ نے تبادلوں کیلئے اپلائی کیا جن میں سے48 ہزار اساتذہ نے اوپن میرٹ پالیسی کے تحت اپلائی کیا تھا۔ اوپن میرٹ کے تحت 17 ہزار اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئی، اساتذہ کی ٹوٹل 29 ہزار سے زائد درخواستیں مسترد کردی گئی۔

اوپن میرٹ پر 26 ہزار اور باہمی تبادلوں سمیت دیگر کیٹگری کیلئے موصول 3 ہزار درخواستیں مسترد کی گئی۔تبادلوں کے آرڈر موصول ہونے والے اساتذہ کو 29 ستمبر تک نئے سکول میں جوائننگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق 29 ستمبر کے بعد آن لائن ایپ کیوآر کوڈ کو منظور نہیں کرے گی۔