(فاران یامین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ننھے بچوں کے تحفظ کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے سکول وین، رکشوں، بسوں میں اوورلوڈنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا گیا۔
اس حوالے سے سکول وینز، رکشوں، بسوں میں اوورلوڈنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق کوئی بھی رکشہ ڈرائیور آگے والی سیٹ پر کسی بچے کو ساتھ نہیں بٹھائے گا، رکشوں کے سائیڈز پر بیگ و دیگر اشیاء بھی لٹکانے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔
پک اپ میں ڈرائیور کے ساتھ خالی سیٹ پر ایک سے زائد طالب علم کو بٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں، سی ٹی او نے بتایا کہ دو ہفتوں تک ڈرائیورز، سکول انتظامیہ اور والدین کو اس حوالے سے ایجوکیٹ کیا جاتا رہا،والدین اپنی ذمہ دارای کو سمجھیں اور بچوں کو محفوظ سواری دیں۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ کینال روڈ پر چلنے والے رکشوں میں بھی آگے والی سیٹ پر کسی کو بٹھانے کی اجازت نہیں۔