ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے  لئے لاہور پولیس سرگرم، ہزاروں ملزمان  گرفتار

شہر کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے  لئے لاہور پولیس سرگرم، ہزاروں ملزمان  گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور پولیس منشیات سے پاک لاہور کیلئے سرگرم ہے،اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں  بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 7505 کو گرفتار کر کے  7276مقدمات درج کیے گئے۔ کریک ڈاؤن کے دوران  ملزمان کے قبضہ سے5386کلو چرس،237کلو ہیروئین،130کلو آئس اور49863لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

 سٹی ڈویژن میں منشیات فروشی کے1654ملزمان،کینٹ میں 1551، سول لائنزمیں 798، صدرمیں 1016، اقبال ٹاؤن میں 1177اورماڈل ٹاؤن میں 1309ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس منشیات کی سمگلنگ اور استعمال کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کے خلاف باقاعدگی سے سرچ اور کومبنگ آپریشنزکئے جائیں۔